سوئٹزر لینڈ کے میوزیم میں دنیا کے سب سے لمبے چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح


سوئٹزر لینڈ کے میوزیم میں دنیا کے سب سے لمبے چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ارب بیاسی کروڑ سے زائد لاگت کے بنے میوزیم میں چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کیا ہے۔

پچاس فٹ بلند فاونٹین میں 15 ہزار کلو چاکلیٹ  موجود رہے گی اور سیاح اپنی پسند کی چاکلیٹ بار بھی خود تیار کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق میوزیم کو ہوم آف چاکلیٹ کا نام دیا گیا ہے۔

چین: دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

یاد رہے کہ دو ماہ قبل چین میں دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی سمندر کے اوپر  پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں ایم فیبیس اے جی 600 نامی طیارے نے 31 منٹ میں آزمائشی پرواز مکمل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں میری ٹائم سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران 50 افراد سفر کرسکیں گے، جبکہ یہ اپنے ساتھ 12 میٹرک ٹن پانی لے جا سکے گا جو آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ پہلا ایسا بڑا ایئرکرافٹ ہے جسے چین نے خودمختار طور پر تیار کیا۔ طیارہ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرے گا۔

چین: چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی مگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ

طیارہ 53.5 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک بار میں 2800 میل تک سفر کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں