ہم ٹی وی کیلئے ایک اور اعزاز: یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی


کراچی: پاکستان کے سب بڑے انٹرٹینمنٹ چینل ’ ہم ٹی وی‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ہم ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یوٹیوب کے سی ای او نے اس کامیابی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چینل کا ایک کروڑ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرنا بہت بڑی بات ہے۔ اتنی تو امریکی شہر نیویارک کی آبادی بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہم ٹی وی زبردست چینل ہونے کے ساتھ ایک تحریک کا نام ہے۔ ہم ٹی وی کی کامیابی کے سامنے یوٹیوب کا ڈائمنڈ ایوارڈ محض ایک ٹوکن ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہوئے ڈرامہ انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر پہنچانے والے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ نے اپنے ناظرین کو  ہمیشہ اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کی ہے۔

ہم ٹی وی پر چلنے والی سبق آموز کہانیاں ایسے پراثر انداز میں دکھائی جاتی ہیں کہ عوام ان کے ذریعے صحیح اور غلط میں با آسانی فرق کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی کامیابی کے 15 سال مکمل

ہم ٹی وی کے مقبول ڈراموں میں داستان، مات، ہم سفر، زندگی گلزار ہے، رانجھا رانجھا کردی، عہد وفا اور پیار کے صدقے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں