پیپلز پارٹی کے دور میں جامعات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، نثار کھوڑو

مولانافضل الرحمان صوبائی اور مقامی قیادتوں کا نوٹس لیںِ، نثار کھوڑو کا مطالبہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت کی اعلی تعلیم پر خصوصی توجہ ہے،  پیپلز پارٹی کے دور میں جامعات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ 

دائود یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہی سندھ مدرسۃ الاسلام اور کالی موری کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ ملا ہے۔

مشیر جامعات سندھ  نے کہا کہ داود یونیورسٹی کی طرح این ای ڈی اور دیگر یونیورسٹی کا معیار بھی بہتر بنائیں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ صوبے میں اعلی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہمارے دور میں جامعات کی تعداد 12 سے  بڑھ کر 50 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

صوبوں کا حصہ کم کرکے فاٹا کو دینا غیر آئینی ہے، نثار کھوڑو

دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیض اللہ عباسی  نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کبھی سپورٹ نہیں کیا۔ 2013 میں یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد سے بہتری کا سفر جاری ہے۔

سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جامعہ کو سپورٹ کرتی رہے گی۔ دائود یونیورسٹی کی طرح مہران اوراین ای ڈی کو بھی معیاری یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں