بھارتی فوج کا 3 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا اعتراف



سری نگر: بھارتی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا اعتراف کر لیا۔ 

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیس کالیا نے تسلیم کیا کہ فوجیوں نے راجوڑی میں غیرقانونی طور پر طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے تین کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شوپیاں میں بھارتی فوجیوں نے اختیارات کا بےجا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

ضلع راجوڑی سے تعلق رکھنے والے شہداء کے لواحقین نے بھارتی فوج کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر رکھی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 3 نوجوانوں کے ماورائےعدالت قتل کی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج نے 18 جولائی کو تین کشمیری نوجوانوں کو شوپیاں میں شہید کیا۔ تینوں نوجوان راجوڑی سے مزدوری کیلئے آئے تھے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے تینوں نوجواںوں کو دہشتگرد قراردے کر ماورائےعدالت قتل کیا۔ بھارتی فوج نے 18 ستمبر کو تسلیم کیا کہ تینوں کشمیری ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

مزید پڑھیں: پانچ کشمیریوں کی شہادت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کے غلط استعمال کو تسلیم کیا۔ عالمی برادری 18 جولائی کے اس واقعے کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ کشمیری عوام کیخلاف جرائم میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت براہ راست ذمہ دارہے۔ گزشتہ ایک سال میں 300 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں