آرٹس کونسل کراچی میں چھ ماہ بعد ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز


کراچی: آرٹس کونسل کراچی میں چھ ماہ بعد ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

فیسٹول کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈر اور خوف کی فضا میں اس طرح کے میلے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔

ان  کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد عوام ذہنی تناو کا شکار ہو گئے تھے، کوشش ہے کہ اسٹریٹ تھیٹر کو بھی فروغ ملے۔

کراچی آرٹس کو نسل میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں بحال ہونا شروع
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا  کہنا تھا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان اس لیے کیا کہ ان فنکاروں کا اوڑھنا بچھونا ان کا گھر آرٹس کونسل ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ان فنکاروں کی وجہ سے ہی ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز میں سندھ سبقت لے گیا ہے۔

عوامی تھیٹر فیسٹیول کا افتتاح ہدایت کار پرویز صدیقی کے ڈرامے خالہ خیالوں سے کیا گیا جسمیں شہریوں کہ بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔

تھیٹر فیسٹیول میں کورونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں