شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان شہید


راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ دو ماہ قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آٓئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید اہلکاروں میں  سپاہی محمداسماعیل، محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں