کورونا وائرس: دنیا میں9 لاکھ61 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 7 کروڑ 71 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 لاکھ61ہزار373 افراد ہلاک اور3کروڑ9لاکھ82 ہزار253 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 25 لاکھ82 ہزار 580افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 38 ہزار 300 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 3 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور69 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد53لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد63 ہزار774 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 45 لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 36 ہزار565 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کورونا سے شدید متاثر ہوگا، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار339 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 62ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 369 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں24 ہزار39 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 58ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار940ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور73 ہزار258 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں