آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ن لیگ کا مشاورتی اجلاس

آل پارٹیز کانفرنس

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس سے قبل شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب شریک تھے۔ مریم نواز بھی مری سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نئے میثاق جمہوریت کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف کے خطاب سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کرے گی۔ نواز شریف کے خطاب کا قانونی پہلو سے بھی جائزہ لیا گیا۔ نیب کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے اور اجلاس کے بعد ن لیگ کا وفد شہباز شریف کی قیادت میں اے پی سی میں شریک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

جمعیت علما اسلام کا وفد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شریک ہو گا۔ جے یو آئی کے وفد میں عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔

نیشنل پارٹی بلوچستان کا وفدڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں شریک ہوگا۔ پی کے میپ کا وفد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اے پی سی میں شریک ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کا وفد میاں افتخار کی قیادت میں شریک ہوگا۔

قومی وطن پارٹی کا وفد آفتاب احمد شیر پاؤ کی قیادت میں شریک ہوگا۔ جماعت اہلحدیث کا وفد سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں شرکت کرے گا۔ جے یو پی کا وفد شاہ اویس نورانی اور بی این پی عوامی کا وفد اسرار اللہ زہری کی قیادت میں شریک ہوگا۔


متعلقہ خبریں