حزب اختلاف اے پی سی سے پہلے ہی تقسیم ہو چکی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اے پی سی سے پہلے ہی تقسیم ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی بلکہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی جراتمند اور شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے  جبکہ عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی اے پی سی سے کچھ نہیں نکلے گا کیونکہ حزب اختلاف اے پی سی سے پہلے ہی تقسیم ہو چکی ہے۔ اے پی سی کے بعد حزب اختلاف میں مزید پھوٹ پڑے گی۔


متعلقہ خبریں