بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

انہوں ںے کہا کہ علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا اور ان منصوبوں سے علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ علاقے کے عوام کو وہ سب دیا جا رہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے۔ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔


متعلقہ خبریں