یوئیفا چیمپئنز لیگ، لیور پول نے سیمی فائنل معرکہ سر کر لیا


لندن: محمد صالح اور فرمینو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت لیورپول نے یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) چیمئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل اپنے نام کر لیا۔

لیور پول کےمحمد صالح  نے میچ کے 35 ویں منٹ میں پہلا اور 45 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکورکیا۔

انگلش فٹبال کلب کی جانب سے تیسرا گول مینے نے کیا۔ فرمینو نے 61 اور 68 ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو پانچ صفر تک پہنچا دیا۔

ایک مرحلے پر صاف محسوس ہو رہا تھا کہ شاید مقابلے کا اختتام پانچ صفر سے ہو گا تاہم میچ کے آخری مراحل میں روما کی ٹیم نے نسبتا بہتر کارکردگی دکھائی۔ روما کی طرف سے میچ کے 81 اور 85 ویں منٹ میں دو گول کئے گئے۔

یوئیفا چیمپئن لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل کے لیے ریال میڈرڈ کے مقابلے میں بائرن میونخ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکنڈ لیگ میچز 2 مئی کو شیڈول ہیں۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو یوکرین میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں