عمران خان نے نوازشریف کی تقریر براہ راست دکھانے کی اجازت دی تھی، فیصل جاوید

الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی تقریر براہ راست دکھانے کی اجازت دی تھی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نوازشریف کی تقریر دکھانے سے منع نہیں کیا۔ کچھ لوگوں نے ذاتی رائے دی تھی کہ تقریر نہ دکھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے میڈیا نے نوازشریف کی  تقریر براہ راست دکھائی۔ وہ صحت مند لگ رہے ہیں۔ براہ راست تقریر دکھانے کا فائدہ ہوا کیونکہ یہ بے نقاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی صرف کھانے پینے کا پروگرام تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کرپشن کیسز ختم کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کے ذاتی مطالبات کو نہیں مانا گیا اس لیےان کو تکلیف ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب یہ سارے اکٹھے ہوتے ہیں ہمیں اس کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، ان لوگوں نے صرف اپنے لیے جائیدادیں بنائی ہیں مگر قوم کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ایف اے ٹی ایف: اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا، فیصل جاوید

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے اور یہ لوگ کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں