اے پی سی: فضل الرحمان کی اسمبلیوں سے استعفیٰ، سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں اسمبلیوں سے استعفیٰ اور سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت اسمبلیاں جعلی اور میرے نزدیک چیئرمین سینیٹ بھی جعلی ہے، ہم نے مضبوط موقف کی طرف جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب زبانی باتیں نہیں کرنی، ہمیں تحریری بات کرنا ہو گی، بنیادی بات یہ ہے کہ اب میں زبانی دعووَں پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ بہت کہیں گے کہ ہم لڑیں گے لیکن آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکےہیں۔


متعلقہ خبریں