لاہور: ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

فائل فوٹو


لاہور: گریٹراقبال پارک میں ایک اور حوا کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد 12ویں روز بھی گرفتار نہ ہو سکا

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں واقع گریٹر اقبال پارک میں 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزم لڑکی کو ورغلا کر گریٹر اقبال پارک لاہور لایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ زیر حراست مبینہ ملزم سے اس ضمن میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاہورمیں پولیس نے 19 ستمبر کو بھی ایک لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ ملت پارک کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

لاہور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے جس میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

لاہور ہی کے علاقے کالا شاہ کاکو میں دو دن قبل بھی ایک خاتون کو شوہر کے سامنے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا کیس سامنے آیا تھا۔

اس سلسلے میں بتایا تھا کہ نوکری کی تلاش میں لاہور آنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے خاتون کو شوہر کے سامنے پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپوٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی تھی۔

مبینہ زیادتی کی کوشش، 19سالہ لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

ہم نیوز کے مطابق مریدکے تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو میں پانچ اوباش لڑکوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی رانی بی بی سے گینگ ریپ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں