حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ

حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔

ڈکٹیٹر کے بنائے ادارے نیب کو برقرار رکھنا ہماری غلطی تھی، نوازشریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ خلاف دستور ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سہولت کار بھی مان رہے ہیں کہ حکومت فیل ہو چکی ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے اور اس طرح حکومت نہیں چلتی ہے۔

ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے جس اس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ یہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے ہیں جو اس وقت مخالفین کے ساتھ کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں تو یہ اے پی سی پہلے ہونی چاہیے تھی۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ اے پی سی کے خلاف جو ہتھکنڈے حکومت استعمال کر رہی ہے وہی اس اے پی سی کی کامیابی ہے۔

حکومت کیخلاف حتمی اقدام کا فیصلہ کل ہو جائے گا، قمر زمان کائرہ

انہوں نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ںے بہت مشکلات برداشت کی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم مریم نواز کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں