پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 2 کیسز رپورٹ


لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈینگی مریضوں میں سے ایک کا تعلق اٹک جب کہ دوسرے کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک ڈینگی کے کل 56 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی وائرس کا مصدقہ کیس سامنے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب میں ڈینگی وائرس کا مصدقہ کیس سامنے آیا تھا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کا مصدقہ کیس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک دینگی کے کل 51 مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 3 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 48 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب پنجاب کے ضلع ملتان کے نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔ 

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع پانی سے   ڈینگی لاروا برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر کباڑ، گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ  48 گھنٹوں کے اندر  پانی کی نکاسی کا نظام درست کیا جائے وگرنہ  ڈینگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔


متعلقہ خبریں