ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو، مصطفیٰ کمال

ظالم کی ذات اور رنگ و نسل نہیں دیکھیں گے،گریبان پکڑیں گے: مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو۔

اے پی سی، اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان نے دیکھا ہے کہ ایک اے پی سی منعقد ہوئی ہے۔

کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس اے پی سی سے نواز شریف اور بلاول بھٹو سمیت مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔

پیپلزپارٹی سندھ میں آگ اور خون کا کھیل شروع کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں لیڈروں کے خطاب کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سب کو اپنی حکمرانی کی فکر ہے۔

اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش، این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سے کشمور تک عوام کو کیا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں