اپوزیشن جماعتوں کی ایم پی سی، این آر او کی نئی درخواست ہے: بابر اعوان

پی ٹی اے نے تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی، نوٹس لیا جائے، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی نہیں بلکہ ایم پی سی ( منی لانڈرنگ پارٹی کانفرنس) ہوئی ہے۔

امیدوں کا مرکز عمران ہیں، فواد چودھری: مریم نکلیں تو لاکھوں ہونگے، محمد زبیر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے گورنرگلگت بلتستان جلال حسین مقپون سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی ایم پی سی، این آر او کی نئی درخواست ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے بات چیت میں کہا کہ اے پی سی کے شرکا کی بھاری اکثریت منی لانڈرنگ میں مطلوب ہے۔

اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش، این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق ممتاز قانون دان بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے گیارہ رکنی وفد میں سے آٹھ نیب کو مطلوب ہیں۔

جتنی مرضی اے پی سی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے گورنر بلوچستان جلال حسین مقپون سے بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت آئینی و قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


متعلقہ خبریں