ایک روزہ کرکٹ کی پہلی ہیٹرک کو 38 سال ہو گئے


اسلام آباد: ایک روزہ کرکٹ میں پہلی ہیٹرک پاکستانی باولر جلال الدین نے 38 سال پہلے آج ہی کے دن آسٹریلیا کے خلاف کی تھی۔

انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر راڈنی مارش، یارڈلی اور جیف لاسن کی وکٹیں لی تھیں۔

جلال الدین کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو 59 رنز سے شکست دی تھی۔

حیدر آباد کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز محسن خان نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ جاوید میانداد 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کا آغاز بہترین رہا، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 104 رنز پر گری جس کے بعد پاکستانی گیند بازوں نے دباؤ بنائے رکھا اور جلال الدین کی ہیٹرک کی بدولت پاکستان نے یہ میچ 59 رنز سے جیت لیا تھا۔

جلال الدین نے پاکستان کی جانب سے سات ون ڈے جب کہ 6 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔


متعلقہ خبریں