پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ: ن لیگ نے نئے سیاسی اتحاد کا نام تجویز کردیا

اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں پر مشتمل نئے سیاسی اتحاد کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا نام دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

ڈکٹیٹر کے بنائے ادارے نیب کو برقرار رکھنا ہماری غلطی تھی، نوازشریف

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی گیارہ سیاسی جماعتوں نے شرکت کی ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی میں جن جماعتوں نے شرکت کی ہے ان میں پی پی، پی ایم ایل (ن)، جے یوآئی (ف)، اے این پی، بی این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی، جمعیت اہلحدیث، جے یو پی، قومی وطن پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ شامل ہیں۔

اپوزیشن کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی۔ انہوں ںے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ عمران خان کا احتساب کب ہو گا؟

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے پاس زمان پارک کے گھر کے لیے پیسے کہاں سے آئے؟ کیا کوئی پوچھے گا؟ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ چینی کی قیمت بڑھانے میں خود حکومت ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھانسا دینے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، آصف علی زرداری

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں اعتراف کیا کہ ڈکٹیٹر کے بنائے ہوئے ادارے نیب کو برقرار رکھنا ہماری غلطی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ نیب اندھے حکومتی انتقام کا آلہ کار بن چکی ہے جب کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال ڈھٹائی سے اپنے عہدے پر براجمان اور اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

انہوں نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں استفسار کیا کہ کیا بنی گالہ میں عمران خان کے ذاتی گھر کی فائل یوںہی بند رہے گی؟

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اے پی سی سے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے اور اس طرح حکومت نہیں چلتی ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے جس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اس تقریر کے بعد مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کو خط بھیجا اور 18ویں ترمیم پاس کی۔ انہوں ںے کہا کہ 18 ویں ترمیم ہم نے ایک دیوار بنائی ہے تاکہ کوئی آئین کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ18 ویں ترمیم میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب کو ملتا ہے۔

اے پی سی، اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ملاقات کے لیے آئیے گا، ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں