موجودہ پانچ سال ہمارے ہیں، آئندہ بھی حکمران ہم ہوں گے: اسد قیصر

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ پانچ سال ہمارے ہیں اور آئندہ بھی حکمران ہم ہوں گے۔

اے پی سی ابو بچاؤ مہم کی ناکام کوشش تھی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسمبلی نے جو بل پاس کیے ہیں وہ سب قومی مفاد میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ پھر کرپشن بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی کہا ہے کہ حزب اختلاف جتنی مرضی اے پی سی کر لے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

میاں صاحب کو سمجھائیں کہ عوام نے الیکشن میں ووٹ کوعزت دی، اسد عمر

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعطم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن لوٹ مار ایسوسی ایشن کا نظریہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ اے پی سی کا اجتماع لوٹی رقم بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جب اپنا پیسہ ہوتا ہے تو اس وقت ایک انگلی کھڑی ہوتی ہے اور جب سارے چور اکٹھے ہوجائیں تو سمجھ لیں کہ ایماندار تھانیدار آگیا ہے۔

جتنی مرضی اے پی سی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی ہے اور جب ان سے حساب مانگا جائے تو کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں