امیدوں کا مرکز عمران ہیں، فواد چودھری: مریم نکلیں تو لاکھوں ہونگے، محمد زبیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے لوگ اتنے بیزار نہیں ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی طرف دیکھیں۔

ڈکٹیٹر کے بنائے ادارے نیب کو برقرار رکھنا ہماری غلطی تھی، نوازشریف

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ وِدمالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کیسز چونکہ منطقی انجام کی طرف جارہے ہیں، اس لیے یہ لوگ خوفزدہ ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو آصف زرداری اورنوازشریف سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کے ذریعے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل پر یہ سارے اکٹھے تھے لیکن پھر بھی انہیں شکست ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی عمران خان لوگوں کی امیدوں کا مرکز ہیں۔

اے پی سی ابو بچاؤ مہم کی ناکام کوشش تھی، فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ نوازشریف نے 1993 کے بعد کوئی ڈیل نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں تو پھر تمام ادارے ٹھیک ہوتے ہیں۔

ممتاز قانوندان فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف تمام کیسز حقائق پرمبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنے کیسزختم کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان کے خلاف مقدمات ختم کردیں توہمارابیانیہ ہی ختم ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرفوادچودھری نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو کوئی ریلیف نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نواز شریف سے ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پروگرام میں واضح طورپرکہا کہ یہ لوگ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو پھرجہاں مرضی جانا چاہیں، جائیں۔

اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش، این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ جب مریم نواز سڑکوں پرنکلیں گی تو ان کے ساتھ لاکھوں لوگ ہوں گے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ ان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت رہنما باہر بیٹھ کر بھی فعال سیاست کرتے رہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے جو باتیں کیں وہ ہم سب ڈسکس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ متفق ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انجینئرنگ ہوتی ہیں۔

پروگرام میں ن لیگ کے رہنما محمدزبیرنے اعتراف کیا کہ 80 اور90 کی دہائی میں ہم سیاسی انجینئرنگ کے بینیفشری رہے ہیں۔

ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، آصف علی زرداری

سابق گورنر سندھ محمدزبیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا آنے سے پہلے بےروزگاری اورمہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اورمصدق ملک کے خلاف مقدمہ نہیں بنا لیکن ہمیں بھی دھمکیاں ملتی ہیں۔


متعلقہ خبریں