اے پی سی میں شامل جماعتیں خود ایک دوسرے سے مخلص نہیں، علیم خان


لاہور: سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک ملکی نہیں ذاتی مفادات کے لیے تھی، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس ایک نقطے نے ان سب کو اکٹھا کیا ہے۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مناسب ہوتا حزب اختلاف قومی ایجنڈے پر تجاویز پیش کرتی، اے پی سی میں شامل جماعتیں خود ایک دوسرے سے مخلص نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، مدت پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت اپوزیشن عمران خان کی کامیابیوں سےخوفزدہ ہے،سیاسی مخالفین ناکام رہیں گے،حکومت کامیابی سےآگےبڑھےگی۔

اے پی سی، جنوری میں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے دیکھ لیا کہ قومی دولت لوٹنے والے کیسےاکٹھے ہو گئے، عمران خان کا بیانیہ ایک مرتبہ پھردرست ثابت ہو گیا۔


متعلقہ خبریں