کراچی: سندھ رینجرز کا سبزی منڈی کے علاقے میں آپریشن

کراچی: سندھ رینجرز کا سبزی منڈی کے علاقے میں آپریشن

کراچی: شہر قائد کے علاقے سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔ رینجرز کا آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

کراچی کا امن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کیلئے بوکھلاہٹ کا باعث ہے،ڈی جی رینجرز سندھ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں سبزی منڈی کے علاقے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

کراچی: کومبنگ آپریشن میں3 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز اور پولیس نے دو ماہ قبل بھی کومبنگ آپریشن سعود آباد، ملیر، بن قاسم، گڈاپ ٹاؤن اور گلشن اقبال میں کیا تھا۔ کومبنگ آپریشن اسی وقت اورنگی ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن میں بھی کیا گیا تھا۔

ہم نیوز نے بتایا تھا کہ کومبنگ آپریشن میں رینجرز کا موٹرسائیکل اسکواڈ اور النسا فورس بھی شریک تھی۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

سندھ رینجرز کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ اس وقت گھر گھر تلاشی کے علاوہ مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں