کراچی: حب ندی میں تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

کراچی: حب ندی میں تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے نوجوانوں کے لیے سیر و تفریح موت کا سبب بن گئی۔ لیاری کے رہائسی تین نوجوان اس وقت جان کی بازی ہارے جب وہ حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ جاں بحق  ہونے والوں میں شہزاد، سجاد اور زبیر شامل ہیں۔

عیدکادوسرا روز، کراچی کے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق حب ندی میں ڈوب کر اپنی جانوں کی بازیاں ہارنے والے تینوں نوجوان کھڈا مارکیٹ لیاری میں ایک ہی محلے کے رہائشی اورآپس میں دوست تھے۔

یوسی چیئرمین امجد نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ندی میں نہاتے ہوئے تینوں دوست ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ڈوبنے والوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

وہاڑی: ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شہزاد کے غمزدہ خاندان کا کہنا ہے کہ اسے پکنک پر جانے سے بہت روکا تھا لیکن وہ نہیں رکا اور چلا گیا۔ شہزاد کی بہن کی تین دن بعد رخصتی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ و علاقہ بڑی تعداد میں سول اسپتال پہنچ گئے تھے اور ہر شخص نہایت دل گرفتہ، رنجیدہ اور اشک بار تھا۔

ڈی جی خان: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے

اس موقع پر غمزدہ لواحقین اور لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان مقامات کو جو پکنک کے لیے نہیں ہیں، فی الفور انہیں بند کیا جائے تاکہ پھر کسی اور خاندان کو یہ صدمہ نہ اٹھانا پڑے۔


متعلقہ خبریں