کورونا کی دوسری لہر: برطانوی حکومت کا دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن پر غور


لندن :برطانوی حکومت نے کورونا کیسز کی دوسری لہر کے پیش نظر دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں لوگ لندن کی سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرہ بازی کی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا تھا۔

کورونا وائرس: دنیا میں9 لاکھ61 ہزار سے زائد اموات

ورلڈو میڑ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 899 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ عالمی وبا سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 257 ہو چکی ہے جب کہ 41 ہزار 777 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 لاکھ 61 ہزار373 افراد ہلاک اور3کروڑ9لاکھ82 ہزار253 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 25 لاکھ82 ہزار 580افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 38 ہزار 300 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 3 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور69 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد53لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد63 ہزار774 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 45 لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 36 ہزار565 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کورونا سے شدید متاثر ہوگا، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار339 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 62ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 369 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں24 ہزار39 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 58ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں