ایک اور بنت حوا، خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی


سرگودھا: صوبہ پنجاب میں ایک اور بنت حوا کو خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لاہور: ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

موٹر وے حادثے کے بعد یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے کہ جس میں خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے مڈھ رانجھا کے موضع گھلا پور میں اس وقت پیش آیا جب چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گھلا پور کی رہائشی خاتون اپنے خاندان کے ہمراہ ڈیرے پر سوئی ہوئی تھی کہ اچانک چار ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور پورے خاندان کو یرغمال بنا کر لوٹ مارکی۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چاروں ڈاکوؤں نے اسی دوران خاوند اور بچوں پر بدترین تشدد کیا اور اس کے بعد خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے انسانیت سوزگھناؤنا ظلم دو گھنٹے تک جاری رکھا جس کے بعد گھر میں موجود 20 ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد 12ویں روز بھی گرفتار نہ ہو سکا

علاقہ مکینوں اور متاثرین کے مطابق اطلاع دینے کے تقریباً چار گھنٹے بعد ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا جائے وقوع پر آئے۔

متاثرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ابتدا میں پولیس نے اجتماعی زیادتی کا واقعہ دبانے کی کوشش لیکن جب علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں ایک ملزم نامزد ہے جب کہ دوسرا نامعلوم ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ڈکیتی کے دوران کی جانے والی اجتماعی زیادتی کا واقعہ دبانے کے لیے پہلے شدید دباؤ ڈالا مگر اس کے بعد دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او فیصل گلزار متاثرہ خاتون کے گھر گئے جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کے بعد یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے متاثرین کو انصاف دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ایک اور خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ذرائع کے مطابق آر پی او افضال احمد کوثر نے اس سلسلے میں ڈی پی او سے ڈکیتی کے دوران ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں