کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 کروڑ 14 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 67 ہزار 505 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 14 لاکھ 5 ہزار 983  متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار 260 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 48  ہزار 218 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 943 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 45 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 36 ہزار 997 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ٹیسٹنگ کا نیا اور آسان طریقہ متعارف 

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار489 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31  ہزار 369 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں24 ہزار208 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 953 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 73 ہزار493 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں