امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش ناکام

فائل فوٹو


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کو زہریلے مواد والا  پارسل بھجوایا گیا تھا تاہم اس کو اسکریننگ ڈیسک نے ضبط کرلیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وائٹ ہاؤس میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھجوایا گیا ‘ریسین’ نامی زہر کا ایک پیکٹ قبضے میں لیا۔

ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس اس زہریلے پیکٹ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پارسل کینیڈا سے بھجوایا گیا ہے۔

مذکورہ پارسل میں زہریلا ریسین مواد موجود ہے۔ ریسین ایک انتہائی زہریلا مرکب ہے جسے پہلے بھی متعدد “دہشت گردانہ ” کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

اس کا استعمال پاؤڈر ، دانے دار یا دھوئیں کی شکل میں ہوسکتا ہے۔ اگر اسے نگل لیا جائے تو معدہ اور آنتوں میں متلی ، الٹی ، اور اندرونی خون بہنے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے بعد جگر، تلی اور گردوں کا کو ناکارہ بناتا ہے اور خون کی گردش میں خرابی پیدا کرکے متاثرہ شخص کو موت سے ہمکنار کردیتا ہے۔

سی این این کے مطابق زہریلا پارسل بھیجنے والی مشتبہ خاتون کو کینیڈا سے امریکہ میں داخل ہوتے وقت بارڈرد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس ایک پستول بھی تھا۔ خاتون میں حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں