ملک گیر انسداد پولیو مہم شروع



اسلام آباد: پاکستان میں آج سے پانچ روزہ ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔

قومی انسداد پولیو مہم تین روز، جبکہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔
قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پاکستان بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی اوراس میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

پاکستان میں رواں برس پولیو کے72 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 147 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ اور خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں22، خیبرپختونخوا22، بلوچستان19 اور پنجاب میں9 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مزید 3 پولیو کیسز سامنے آ گئے

بلوچستان اس بار25لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹرر ایمرجنسی سینٹر کے مطابق انسداد پولیو پولیومہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ صوابی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 85ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کے مطابق انسداد پولیو مہم کے باعث ضلع بھرمیں دفعہ 144نافذ ہے اور سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انسداد پولیوٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس اورایف سی کی نفری تعینات ہے۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

روں برس اب تک بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک کیس رپورٹ ہوا، دکی ایک، جعفر آباد ایک، جھل مگسی ایک، قلعہ عبداللہ2، قلعہ سیف اللہ1، نصیر آباد2، پشین5، کوئٹہ1، سبی1، صحبت پور1 اور ژوب میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور اس دوران سندھ کے 29 اضلاع میں مہم چلائی جارہی ہے۔دوران مہم  5 سال کی عمر تک کے 91 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 50 ہزار سے زائد پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم کا حصہ ہیں، کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں