نامور گلوکارطفیل نیازی کی30ویں برسی

نامور گلوکارطفیل نیازی کی30ویں برسی

فائل فوٹو


پاکستان ٹیلی وژن پر پہلا گیت گانے والے نامور گلوکارطفیل نیازی کی آج 30 ویں برسی ہے۔

طفیل نیازی 1916 میں ہندوستان کے شہر جالندھرمیں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد ملتان میں رہائش اختیار کی۔ وہ ریڈیو کے مقبول ترین سنگر بنے اور پی ٹی وی کے افتتاح کے بعد سرکاری ٹی وی پر سب سے پہلا گیت گانے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔

طفیل نیازی فوک موسیقی کا ایک گراں قدر سرمایہ تھے۔ ان کے مقبول عام گانوں میں’ساڈا چڑیاں دا چنبا وے بابلا اساں اڈ جاناں‘، ’میں نی جاناں کھیڑیاں نال‘ اور’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے‘ شامل ہیں۔

لوک گیتوں کو کلاسیکی موسیقی کا تڑکا لگانا طفیل نیازی کا خاص کمال تھا۔ موسیقی کے میدان میں خدمات کے عوض انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
طفیل نیازی نے پہلے پہل نوٹنکیوں میں شرکت کی اور متعدد جیسے کلاسیکل ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا، پھر اپنی ایک سنگیت پارٹی قائم کرکے مختلف مقامات پر گانے کے سلسلے کا آغاز کیا۔ 1970 کی دہائی میں وہ لوک ورثہ کے ادارے سے وابستہ ہوئے اور پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام لوک تماشا میں خود بھی گانے گائے اور دوسروں کے گانوں کی دھنیں بھی ترتیب دی۔ طفیل نیازی 21ستمبر1990ء کو انتقال کر گئے لیکن  ان کے لازوال گانے آج بھی زبان زدعام ہیں۔


متعلقہ خبریں