بھارتی شہر ممبئی میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر کام کا آغاز کر دیا۔

عمارت کے ملبے سے 20 سے زائد زخمیوں کو بھی نکالا گیا جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اموات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابھی بھی ملبے تلے 40 کے قریب لوگ دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے عمارت میں تقریباً 20 خاندان رہائش پذیر تھے اور عمارت 40 سال پرانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، وزیر خارجہ

حادثے کے فوری بعد ممبئی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زمین بوس ہونے والی عمارت میں ریسکیو کا کام کرنے کے لیے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد ریسکیو ٹیموں کی مدد کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں