اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا


اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی پارکنگ میں دن دیہاڑے ابوظہبی پلٹ خاتون سے بیگ چھین لیا گیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آئی ہوں، میرے بیگ میں 14تولہ سونا،2 لاکھ روپے اور 6800 درہم تھے جنہیں ایئر پورٹ کی پارکنگ میں پہنچنے پر لوٹ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئر پورٹ: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

ایئر پورٹ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ  پہنچی تھی۔

خاتون مسافر واقعہ کی رپورٹ لے کر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے پاس پہنچ گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

چند روز قبل اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہو گیا تھا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق انجینئر جہاز کی مرمت کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارشیں: اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب تعمیر کی گئی دیوار گرگئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار جنگلی جانوروں کو روکنے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز