گزشتہ دو سال سے حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران سنگین ہو چکا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھارت کی نظر میں پاکستان کو کمزور کر دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) قرارداد میں تشدد سے پاک تبدیلی کی تجویز دی گئی تھی جبکہ بلوچستان میں سیاسی تبدیلی کی نشاند ہی گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں قومی اداروں کو متنازع بنانے کے حق میں نہیں ہیں جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے فرائض میں فرق ہے۔ شہباز شریف نے بطور قائد حزب اختلاف گورننس کے معاملات پر بات کی جبکہ نواز شریف پارٹی معاملات پر ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

احسن اقبال نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں اور گزشتہ روز اے پی سی کے اعلانات بھی مولانا فضل الرحمان نے خود کیے۔


متعلقہ خبریں