کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کی عوامی سماعت بدنظمی کا شکار


کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی کے الیکٹرک کے خلاف سماعت بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

شہر قائد میں کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے آغاز پر ہی سماعت بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا جو منظم انداز میں بات نہیں کرے گا اس کو ہال سے باہر نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں کراچی والوں کے مسائل سننے کے لیے آئے ہیں۔

سماعت کے دوران ہال میں موجود شہریوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے لگائے جس کی وجہ سے عوامی سماعت کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک کے چیف فنانسسل آفیسر عامر غازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کمپنیاں مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن اس بات کو مدنظر رکھنا ہو گا کہ لائن لاسسز والے علاقوں میں کس طرح سے بجلی کی منصفانہ تقسیم کرنی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کے معاملات میں بہتری لانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور نیپرا ایکٹ میں جو ترمیم کی گئی ہے اس کے تحت ہمیں 2020 تک کام کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری، کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بدستور معطل

عامر غازی نے کہا کہ زیادہ نقصان والے علاقوں کے حوالے سے ایک فریم ورک کرنا ہو گا اور ملکی مفاد میں ان تمام معاملات کو دیکھنا ہو گا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کے الیکڑک کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی بجلی کی ترسیل میں آئیں لیکن نئی آنے والی کمپنیوں کو بھی یہ طے کرنا ہو گا کہ سستی  بجلی کی ترسیل کیسے کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں