لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ، 5 افراد زیر حراست


لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنی شکایت درج کرائی۔ خاتون کی جانب سے درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مبینہ زیادتیوں کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک اور بنت حوا کو خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

موٹر وے حادثے کے بعد یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے کہ جس میں خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے مڈھ رانجھا کے موضع گھلا پور میں اس وقت پیش آیا جب چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد 12ویں روز بھی گرفتار نہ ہو سکا

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گھلا پور کی رہائشی خاتون اپنے خاندان کے ہمراہ ڈیرے پر سوئی ہوئی تھی کہ اچانک چار ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور پورے خاندان کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

 


متعلقہ خبریں