وادی لیپا کے سرخ چاول

وادی لیپا کے سرخ چاول

وادی لیپا قدیمی ثقافت کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ اس علاقے میں سرخ چاول کی کاشت کی جاتی ہے جو کھانے میں  لذیذ اور صحت بخش بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹڈی دل کے حملوں سےکپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو نقصان

کنٹرول لائن کاعلاقہ  وادی لیپا جو قدیمی ثقافت کے حوالے سے ایک پہچان رکھتا ہے یہاں آج کل کے دنوں میں سرخ چاول کی فصل مکمل طور پر پک کے تیار ہو جاتی ہے۔

لیپا کے مرد اور خواتین ثقافتی روایات کے ساتھ یہاں گھاس کٹائی، چاول اور مکئی کی فصل کاٹتے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا جاتا ہے۔

سرخ چاول کے دانے خوشے سے الگ کرنے کے لیے قدیمی روایتی طریقہ کار اور پانی پر چلنے والی مشین کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید گرمی کی لہر سے کپاس کی ایک تہائی فصل تباہ

اس قدیمی روایتی طریقہ کار کو مقامی زبان میں پیکو کہا جاتا ہے۔ یہ آزادکشمیر کا واحد علاقہ ہے جہاں چاول تیار ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں