منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف ضمانت میں ایک دن کی توسیع

فائل فوٹو


لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن نے بینچ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے عدالت میں دالائل دیئے گئے۔

وکیل نے کہا کہ شہباز شریف سمیت دیگر کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل ہو چکا ہے۔  وکیل شہبازشریف نے استدعا کی کہ ہمیں گراوَنڈ آف آریسٹ دینے کا حکم دیا جائے۔

تین ماہ 15 دنوں میں صرف ایک مرتبہ نیب نے طلب کیا۔ 58جلد کاریفرنس فائل کر چکے ہیں لیکن ابھی انہیں شہباز شریف کا جسم چاہیے۔ جب گرفتاری کی گراونڈ منظر عام پر آئیں گی تو انکی بدنیتی سامنے آجائے گی۔ ایک امتحان پاس کرلیا ہے اب دوسرے کےلیے بلا لیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا کہتے ہوئے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی ہے۔ شہباشریف کی ضمانت میں بھی ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اے پی سی میں عوام کی بات کی۔ میں نے آل پاڑٹیز کانفرنس میں عوام کی نمائندگی کی۔ مہنگائی اوربے روزگاری سے متعلق بات کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے اے پی سی میں ادویات کے مہنگے داموں فروخت کی بات کی۔


متعلقہ خبریں