موٹر وے زیادتی واقعہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو طلب کر لیا


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو طلب کر لیا ہے۔  

ذرائع ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ کو موٹروے زیادتی کیس میں پیشرفت  پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس: مرکزی ملزم کے5رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا

وٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پولیس کےلیے چیلنج بن گئی اور تیرہ دن گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

عابد ملہی چند روز قبل بھی ننکانہ صاحب میں پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی سالی نے دعویٰ کیا تھا کہ آج شام چار بجے اس کا بہنوئی ملنے آیا تھا۔

مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عابد آج 4 بجے کے قریب ملنے آیا تھا۔ عابد نے مجھ  سے پوچھا گھر میں یہ جو لوگ ہیں کون ہیں؟

سالی کشور بی بی نے دعویٰ کیا کہ عابد نے مجھے پارک میں ملنے کا کہا۔ اس پر اپنے محلے دار کو اطلاع دی۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس عابد کو پکڑنے آئی تو وہ فرار ہوگیا، پولیس بھی عابد کے پیچھے چلی گئی۔

کشور بی بی کا کہنا تھا کہ عابد کا حلیہ خراب تھا، اس کے کپڑے پٹھے ہوئے تھے، جوتی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

کشور بی بی کا کہنا تھا کہ عابد سے ہماری کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔ عابد نے میری بہن کو 4 سال پہلے اغوا کیا اور زبردستی شادی کی۔ میری بہن کی پہلی شادی سے 4 بچے ہیں، 3 ہمارے پاس ہیں اور ایک بچی اس کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے موٹر وے واقعے کو معاشرے پر دھبہ قرار دیا

خیال رہے کہ پولیس نے عابد ملہی کے پانچ رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔

سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور قصور پولیس نے  قصور روڈ راؤخان والا میں مرکزی ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔


متعلقہ خبریں