عدالت نے شرجیل میمن کی  اہلیہ کو بیرون  ملک جانے کی اجازت دے دی

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی  اہلیہ کو بیرون  ملک جانے کی اجازت دے دی۔

شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل میمن کی جانب سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی  درخواست  پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ وہ مرکزی ملزم نہیں ہیں۔ تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم بھی عائد نہیں ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کردی تاہم عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ کو  22 ستمبر سے دو اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

صدف شرجیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ دبئی میں کاروبار کرتی ہیں اور  ضمانت حاصل کرنے سے پہلے وہ وہیں رہائش پذیر تھی۔

مزید پڑھیں: کرپشن ریفرنس: شرجیل میمن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کاروبار کے سلسلے انہیں وقتا فوقتا ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔ ان کا  بیٹا برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ اس سلسلے میں بھی انہیں باہر جانا پڑتا ہے۔

صدف شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں  ضمانت منظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں