جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی ہے، مریم اور نگزیب

جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی ہے، مریم اور نگزیب

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد حواس باختہ ہو چکی ہے۔

اے پی سی، اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا اور چینی چوروں کو نواز شریف کی تقریر سمجھ میں نہیں آسکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی ہے۔

امیدوں کا مرکز عمران ہیں، فواد چودھری: مریم نکلیں تو لاکھوں ہونگے، محمد زبیر

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ جب اپوزیشن کی اے پی سی غیر اہم ہے تو پھر 40 سے زائد وزرا تین دن سے ردعمل دیتے ہوئے ہلکان کیوں ہو رہے ہیں؟


متعلقہ خبریں