بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین اور اسکول وین کا تصادم:12 بچے زندگی کی بازی ہار گئے


لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین اوراسکول وین کے درمیان تصادم  سے 12 بچے جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیےلکھنؤ سے 200 کلومیٹر دور شمال مشرقی حصے میں واقع کشی نگر کے اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس آفیسر او پی سنگھ کے مطابق حادثے میں وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ریلوے حکام کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

جس وقت ٹرین گزررہی تھی اس وقت ریلوے پھاٹک بند کرنے کے لیے کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

بھارت میں ریلوے نظام دنیا کے چند بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔

گیارہ ہزار سے زائد ٹرینوں پر روزانہ دو کروڑ 30 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ نے اسکول وین حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں