گوجرانوالہ: ڈاکٹر نے علاج کیلیے آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گوجرانوالہ: ڈاکٹر نے خاتون مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ڈاکٹر اوراس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پنجاب میں خاتون سے مبینہ اجتماعتی زیادتی کا ایک اور واقعہ

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے پاس دوا لینے گئی تھیں تو اسے ایک انجیکشن لگایا گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق انجیکشن کے باعث اس پر غنودگی طاری ہو گئی اوراسی دوران ڈاکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایک اور بنت حوا، خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

علاقہ پولیس کی جانب سے درج  کی جانے والی ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے دوران اس کے وہاں موجود دیگر پانچ دوستوں نے موبائل فونز پر ویڈیو بھی بنائی۔

لاہور: ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے بعد پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز