الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرنے کا فیصلہ

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رائےدہندہ گان کی سہولت کے لیےالیکشن کمیشن نے8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کر دیا ہے، اپنے ووٹ کے اندراج کو شارٹ میسج سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مردم شماری کے سرکاری نتائج آنے تک الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتا، سندھ حکومت

یاد رہے کہ 7 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سندھ نے موقف اختیار کیا تھا کہ مردم شماری کےسرکاری اعدادوشمار شائع ہونے تک الیکشن کمیشن صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام اور سندھ حکومت کےنمائندے شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ شماریات نے مردم شماری کے سرکاری اعدادوشمارشائع نہیں کیے ہیں۔ مردم شماری کےسرکاری اعدادوشمار شائع ہونےتک الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کراسکتا۔

ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی قانونی مدت 30 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بناناہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے نمائندوں کا موقف سنا۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کےموقف پرقانون اورآئین کے مطابق فیصلہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں