او آئی سی رابطہ گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

OIC

غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس،اعلامیہ جاری


اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی رابطہ گروپ کے ممبران کا نیویارک میں اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سمیت سعودی عرب، نائجر اور آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل کی نمائندگی او آئی سی آبزرورمشن کے مستقل نمائندے نے کی۔اجلاس میں منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیغام پڑھ کرسنایا۔

او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے جارحیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف بیان بازی تیز کر دی ہے، بھارت پاکستان کےخلاف نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

رابطہ گروپ نے او آئی سی کے اصولی موقف کی توثیق کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں