پنجاب: جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

پنجاب: جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

لاہور: جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں پر صوبہ پنجاب میں اب بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

پنجاب:جعلی کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ میں جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع کے مطابق جعلی کاسمیٹکس بنانے والوں پر50 ہزار روپے سے دس لاکھ  تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونمبر برینڈ کی بنائی جانے والی کاسمیٹکس پر دس ہزار سے دو لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح غیرمعیاری کاسمیٹکس بنانے والوں پر 50 ہزارسے پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

عرب امارات: 15 ہزار طبی مصنوعات جعلی نکلیں

ہم نیوز کے مطابق ملاوٹ والی کاسمیٹکس پر بھی 50 ہزار سے پانچ لاکھ  روپے جرمانہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایکساپئر ہونے والی کاسمیٹکس پر دس ہزارسے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔

دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ کے تحت کوئی کاسمیٹک اگر جلد کی بیماری کا سبب بنی تو پھر دس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

ادویات کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ: 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ڈریپ کا ایکشن

ہم نیوز کے مطابق لائسنس نہ رکھنے والی کاسمیٹکس ایجنسی پر دس ہزارسے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں