افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 9 اہلکار ہلاک

طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا

کابل: افغانستان کے صوبے تخار میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا  کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان: سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 23 طالبان ہلاک

یاد رہے کہ 17 اگست کو افغانستان کے تین صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 23  طالبان مارے گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق بغددیس، غزنی اور میدان وردک میں فوجی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 23 جنگجو ہلاک اور اہم کمانڈر سمیت 9 زخمی ہو گئے تھے۔

افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں صوبہ بغددیس میں سترہ، غزنی اور میدان  میں چھ طالبان ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے ابھی تک کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

افغان فورسز کا فضائی حملہ، 35 طالبان جاں بحق

واضح رہے کہ مئی میں افغان فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔

کابل: طالبان اور افغان حکومت کے مابین جنگ بندی کا اعلان


متعلقہ خبریں