صوابی: برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق


صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے ایک گاؤں میں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاوں کے برساتی نالے سے ریت نکالنے کی وجہ سے گہرے  کھڈے بن گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نالے میں نہانے کے دوران دونوں بچے اسی کھڈے میں جا گرے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں چچا زاد بھائیوں کی عمریں ٓاٹھ اور دس سال تھی جن کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی اور انہیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی: حب ندی میں تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے  لیاری کے رہائسی تین نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

عیدکادوسرا روز، کراچی کے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق

یوسی چیئرمین امجد نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ ندی میں نہاتے ہوئے تینوں دوست ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ڈوبنے والوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

وہاڑی: ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شہزاد کے غمزدہ خاندان کا کہنا تھا کہ اسے پکنک پر جانے سے بہت روکا تھا لیکن وہ نہیں رکا اور چلا گیا۔ شہزاد کی بہن کی تین دن بعد رخصتی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ و علاقہ بڑی تعداد میں سول اسپتال پہنچ گئے تھے اور ہر شخص نہایت دل گرفتہ، رنجیدہ اور اشک بار تھا۔

ڈی جی خان: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے

اس موقع پر غمزدہ لواحقین اور لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان مقامات کو جو پکنک کے لیے نہیں ہیں، فی الفور انہیں بند کیا جائے تاکہ پھر کسی اور خاندان کو یہ صدمہ نہ اٹھانا پڑے۔


متعلقہ خبریں