سبسڈی کے معاملے میں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، وزیراعظم عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈی کے معاملے میں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں سبسڈیز کی مقداراور اصلاحات کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبسڈیز کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقوں کی معاونت اور سماجی ترقی کا فروغ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرمستحق افراد کا سبسڈیز کے نظام سے فائدہ اٹھانا سرکاری وسائل کا نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابل عمل تجویز سے متعلق روڈمیپ مرتب کیا جائےتاکہ مرحلہ واران پرعملدرآمد کیا جا سکے۔

سبسـڈی کے نظام کو منظم اور مؤثر بنایا جائے، وزیر اعظم

یاد رہے کہ رواں ماہ آغاز پر حکومتی سبسڈی کے نظام کو مؤثر بنانے سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسـڈی کے نظام کو منظم اور مؤثر بنایا جائے۔

شہباز شریف،آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے:شہباز گل

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سبسڈیز کی مد میں حکومت ہر سال اربوں کھربوں کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔

انہوں ںے ہدایت دی کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسڈی کے نظام کو منظم اور مؤثر بنایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے نظام کے حوالے سے حکومتی ترجیحات واضح ہیں۔ انہوں نے ہدایت دیں کہ سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

بھارت اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے، فیصل جاوید

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ سبسڈیز کے نظام سے متعلق عوامی مفاد میں فیصلے لے کر ان پر عمل درآمد کیا جا ئے۔


متعلقہ خبریں