چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، وزیراعظم

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کا چین کے سفیر کو الوداعی عشائیہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکی کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر سے کہا کہ پاکستان کےعوام چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

آئیے! پاک چین دوستی پر عالمی پراپگنڈے کے خلاف مل کر کام کریں، چینی سفیر

ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے اپنےعوام کی معاشی خوشحالی کے لیے مثالی کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

چین کے سفیریاؤ جنگ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے قائدانہ کردار پر اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے کردارکواعلیٰ سطح پر سراہا گیا ہے۔

کورونا کے باعث بند پاک چین بارڈر تجارت کیلئے کھول دیا گیا

چین کے سفیر نے گزشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ پاک فوج کے سربراہ نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا تھا۔


متعلقہ خبریں